کوئٹہ کے ایک گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق قمبرانی کے علاقے الہ آباد میں ایک گھر کے اندر زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
عدالتی فیصلےکے بعد اسلام آباد پر دھاوا نہیں بولاجاسکتا، فورسز کو بتادیا ہے ان کو ہر ممکن طریقے سے روکیں گے: محسن نقوی
پولیس نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جو گھر کے اندر پھٹ گیا۔
پولیس کے مطابق لاشیں کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔