ایران کے خلاف جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کسی معاہدے کے ذریعے ہو یا اس کے بغیر، ایران کے خلاف جاری جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی۔
سعودی عرب کا دفاع کرنےکیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ایران سے ڈیل ہونے یا خطے میں مزید فوج بھیجے جانے سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم یا تو کوئی اچھا معاہدہ کریں گے یا پھر کوئی معاہدہ کریں گے ہی نہیں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے رات کے وقت جہاز گزارتا ہے کیونکہ ایران کو اس کا علم نہیں ہوتا، جبکہ ایران کے ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں مہنگائی 300 فیصد ہے اور ملکی معیشت اس سطح پر پہنچ چکی ہے جس کا ایران نے پہلے کبھی سامنا نہیں کیا تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ کسی معاہدے کے ذریعے ہو یا اس کے بغیر، اس جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی۔
اس سے قبل گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔