Gas Leakage Web ad 1

یورپی یونین نے دوسرے ممالک کیساتھ مل کر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان کر دیا

0

برسلز: یورپی یونین نے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے بدھ کو یورپی پارلیمنٹ میں اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان کیا۔

یورپی کمیشن کی صدر نے یورپی سلامتی کونسل کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے اس میں یورپی یونین، برطانیہ، ناروے، یوکرین اور کینیڈا کے رہنماؤں کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔
میٹا نے صارفین کیلئے ایک نئی سبسکرپشن سروس میٹا ون متعارف کرا دی
انہوں نے کہا کہ یورپ کو ہائبرڈ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ سکیورٹی کونسل کی تشکیل میں یوکرین، برطانیہ، ناروے، کینیڈا اور دیگر شراکت دار بھی شامل ہوں گے۔

یورپی کمیشن کی صدر نے ہائبرڈ حملوں سے نمٹنے کے لیے ردعمل میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا نیا نظام بھی تجویز کیا۔

ان ہائبرڈ واقعات میں تخریب کاری، آتش زنی اور ڈرونز کی دراندازی جیسے اقدامات شامل ہیں، جنہیں اکثر روس سے منسوب کیا جاتا ہے۔ یہ اقدامات روایتی فوجی حملوں کی سطح تک تو نہیں پہنچتے، تاہم یورپی سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان تجاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی حکام براعظم کی سلامتی کی زیادہ ذمہ داری خود اٹھانے کے خواہاں ہیں۔ اس کی ایک وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو فوجی اتحاد کے تحت یورپ کی مدد کرنے کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات بھی ہیں۔

تاہم تجاویز کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہ آنے کے باعث بعض تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات نیٹو کے موجودہ ڈھانچوں کی نقل ثابت ہوسکتے ہیں، جس سے ممکنہ طور پر ابہام پیدا ہوگا اور یہ محض گفتگو کے لیے قائم فورمز تک محدود رہ سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.