Gas Leakage Web ad 1

پالیسی ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہے، اب میرے کہنے پر بھی مقدمہ مقرر نہیں ہوتا،چیف جسٹس

0

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہے، اب میرے کہنے پر بھی مقدمہ مقرر نہیں ہوتا۔

Gas Leakage Web ad 2

نئے عدالتی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ دو افسران کاز لسٹ میں آنے والے مقدمات کو دوبارہ چیک کرتے ہیں۔ عدلیہ کی کامیابی صرف فیصلوں کی تعداد سے نہیں بلکہ عوام کے اعتماد اور انصاف کی فراہمی سے ہوتی ہے۔
جی بی 16 دیامر 2: پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد نتیجہ تبدیل، پی پی امیدوار کامیاب قرار
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ایک بینچ کے سامنے ایک روز میں 75 مقدمات بھی مقرر ہوئے۔ صرف مقدمات نمٹانے کے بجائے بہتر کیس مینجمنٹ پر توجہ دینا ہوگی۔ ہر شہری کو عدالت میں سنا جائے، عزت دی جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ جلد سماعت کی درخواستوں کی سماعت کے لیے ایک بینچ تشکیل دے رہے ہیں۔ ان مقدمات کے لیے بینچ شام کو بھی بیٹھے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شریعت اپیلٹ بینچ ہر دو ماہ میں ایک ہفتے کے لیے بیٹھے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نئے عدالتی سال میں مقدمات کے بہتر انتظام اور ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری لائی جائے گی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے یہ بھی واضح کیا کہ کہا جاتا ہے ججز تین ماہ کی چھٹیاں کرتے ہیں، حالانکہ ججز تین ماہ میں ایک ماہ کی چھٹی کرتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.