جی بی 16 دیامر 2: پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد نتیجہ تبدیل، پی پی امیدوار کامیاب قرار
گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقے جی بی 16 دیامر 2 میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد انتخابی نتیجہ تبدیل ہوگیا اور پیپلز پارٹی کے امیدوار عطا اللہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔
حکام کے مطابق پوسٹل بیلٹ کی گنتی الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 95 کے تحت الیکشن ٹربیونل کے حکم پر کی گئی۔ پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں عطا اللہ نے 6 ہزار 618 جبکہ امام مالک نے 6 ہزار 605 ووٹ حاصل کیے، جس کے نتیجے میں عطا اللہ 13 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے۔
قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی طرز پر طبی سہولیات کی درخواست، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
7 جون کو ہونے والے انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بغیر امام مالک کو کامیاب قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد وہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار عطا اللہ نے امام مالک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا، جس پر پوسٹل بیلٹ کی دوبارہ گنتی ہوئی۔
ریٹرننگ افسر نے گنتی اور جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد امیدوار کی کامیابی کا فارم 49 جاری کردیا۔ عطا اللہ کی کامیابی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستیں 16 ہوگئی ہیں۔
اس نتیجے کی تبدیلی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان کی تعداد میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔