گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں ! 15 اکتوبر تک کی مہلت
پنجاب حکومت نے اسموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی نجی گاڑیوں کے خلاف 15 اکتوبر 2026 سے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ حسن احسن کے مطابق اس تاریخ کے بعد ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی ہوگی۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ، ماحولیات اور دیگر اداروں کے مشترکہ اقدامات سے گزشتہ سال اسموگ میں کمی آئی۔ تجارتی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس میں 18 فیصد اضافہ ہوا اور ایکسائز میں 2 کروڑ 40 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ ایک سال کے لیے خصوصی اسٹیکرز بھی جاری کرے گا۔ زیادہ دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن میں ٹریفک پولیس بھی شامل ہوگی۔