Gas Leakage Web ad 1

انصاف کی حکمرانی وقت کی اہم ضرورت ہے،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

0

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی حکمرانی وقت کی اہم ضرورت ہے، عدالتی نظام میں اصلاحات اور ضلعی سطح پر عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ضروری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تمام ادارے احسن انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، جبکہ ضلعی عدالتی نظام انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
برمنگھم ٹیسٹ میں 63 گیندوں پر 81 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے والے رضااللہ کون ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتوں اور ہائیکورٹس کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، جبکہ ضلعی عدالتیں انصاف کی فراہمی کے لیے درکار ضروریات کی فہرست بھجوائیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ نے 4 بنیادی ضروریات، بجلی، انٹرنیٹ، خواتین کے لیے واش رومز اور صاف پانی کی سہولیات کی نشاندہی کی، جس پر اسے یہ تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔ اگلے سال کے لیے ہماری توجہ خواتین کی سہولیات کو مزید وسعت دینے پر ہوگی۔ ہم خواتین سہولت مراکز قائم کریں گے، جہاں خواتین اور بچوں کو ایک ہی چھت تلے محفوظ جگہ اور متعلقہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے یقین دہانی کرائی کہ ملک بھر میں جامع نظامِ انصاف کے لیے درکار ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.