Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کے پاس تین ماہ کی درآمدات کے برابر ڈالر کا ذخیرہ ہوگیا

0

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر پانچ سال کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد ملک کے پاس تین ماہ کی درآمدات کے برابر ڈالر ذخیرہ ہوگیا ہے۔ مجموعی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 72 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کردیا، جس کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران سوا ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
7 ارب ڈالر توسیعی فنڈز کا معاملہ: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات اسی ماہ ہونے کا امکان
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ حکومت کو کمرشل قرضے ملنے کے باعث ہوا۔

پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 72 کروڑ ڈالر ہوگئے، اس سے قبل 2021 میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 18 ارب 33 کروڑ ڈالر ہوگئی، جبکہ بینکوں کے پاس موجود فارن کرنسی ذخائر 5 ارب 39 کروڑ ڈالر ہیں۔

آئی ایم ایف کی شرط کے تحت پاکستان کے پاس کم از کم تین ماہ کی درآمدات کے برابر زرمبادلہ ذخائر ہونا ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.