اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی۔
وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد نیپرا نے ایک ہفتے کے دوران دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔
عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا: بیرسٹر گوہر
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی رواں سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں بجلی صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی صارفین سے ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں اضافہ وصول کیا جائے گا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے 3 ماہ تک ہر ماہ 52 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔
خیال رہے کہ ایک ہفتے کے دوران بجلی کی قیمت میں یہ دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ 4 ستمبر کو نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا۔