Gas Leakage Web ad 1

ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے نقشوں پر متفق ہو گئے

0

ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت سے متعلق نقشوں پر اتفاق کر لیا ہے۔ تہران نے آئندہ چند روز میں پابندی والے نئے زون کے اعلان کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کے مطابق اس حوالے سے ایران اور عمان کے درمیان باضابطہ معاہدے پر آئندہ چند روز میں دستخط کیے جائیں گے۔

محسن رضائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے باہر پابندی والا زون قائم کیا جائے گا جو امریکی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیج تک پھیلے گا۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا ایران پر حملے بند کر دے تو ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.