بلوچستان سے اندرونِ ملک ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس 5 اور 6 ستمبر کو پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی، جبکہ آج پشاور سے آنے والی ٹرین کو جیکب آباد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی اور جیکب آباد تک محدود کیے جانے کے باعث کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان سے کراچی کے لیے بولان میل جبکہ چمن کے لیے چمن پسینجر بھی گزشتہ چھ، چھ ماہ سے بند ہیں۔