پشاور: طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے خواتین کو اسکوٹیز کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مردہ یا غیرمؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: پاکستان
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں پشاور کی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں اس منصوبے کو صوبے کے دیگر اضلاع تک بھی وسعت دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی سے خواتین کو تعلیم اور روزگار کے مواقع تک محفوظ رسائی حاصل ہوگی، جبکہ ماحول دوست سواری کے استعمال سے فضائی آلودگی میں بھی کمی لانے میں مدد ملے گی۔