Gas Leakage Web ad 1

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو شکست دے دی

0

ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ ویمن کو 35 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرلیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔ منیبہ علی نے 54 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ صدف شمس نے 20، امِ ہانی نے 17 اور طوبیٰ حسن نے صرف 4 گیندوں پر 12 رنز اسکور کیے۔
عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات کرانے کی 2 کوششیں کی گئیں مگر ان کا واٹس ایپ نمبر صرف کالنگ پرجاتا ہے: بیرسٹر عقیل
تھائی لینڈ کی جانب سے تھپچا پتھاوانگ اور سلی پورن لاؤمی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فنیٹا مایا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز ہی بنا سکی۔

چنیدا سوتھیروانگ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ نارویمول چائی وائی نے 17 اور ناتھاکان چنتھم نے 14 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ طوبیٰ حسن نے 2، جبکہ فاطمہ ثنا اور نیشرا سندھو نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کو 84 رنز تک محدود کرتے ہوئے میچ 35 رنز سے اپنے نام کرلیا۔ شاندار بولنگ پر سعدیہ اقبال کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑی قرار دیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.