وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات کرانے کی 2 مرتبہ کوشش کی گئی، تاہم یا تو کنکشن کا مسئلہ درپیش ہے یا پھر وہ اپنے والد سے بات ہی نہیں کرنا چاہتے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد جاری ہے، عمران خان کی بہنوں سے ملاقاتیں بھی کرائی جاچکی ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر اداروں اور ان کے سربراہان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔
لندن میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات، اہم پیغام پہنچایا
انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی مقاصد کے لیے کسی حربے کا استعمال کیا گیا تو ملاقاتیں روکی جاسکتی ہیں۔
وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اگلی سماعت سے قبل درمیان میں ملاقات ہوسکتی ہے، تاہم آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ انہوں نے سیاسی پروپیگنڈا کرکے عدالت میں دی گئی انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کی ہے۔
پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات کرانے کی 2 کوششیں کی گئیں، مگر یا تو کنکشن کا مسئلہ ہے یا وہ اپنے والد سے بات ہی نہیں کرنا چاہتے۔ ان کے پاس مؤثر پاکستانی شناختی کارڈز موجود ہیں، اس کے باوجود ویزا کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔