Gas Leakage Web ad 1

لاہور ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکی کا نکاح غیر قانونی قرار دے دیا

0

لاہور ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکی کا نکاح غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منور اقبال دوگل نے شہری محمد اسلم کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

درخواست گزار نے جسٹس آف پیس کے احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کی بیٹی حنا اسلم کی عمر 15 سال ہے اور اس سے زبردستی نکاح کیا گیا۔ درخواست میں عدالت سے ملزم لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
ایف بی آر افسران سے غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات کی تفصیلات طلب
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حنا اسلم کا نکاح غیر قانونی قرار دے دیا۔

ہائیکورٹ نے اس شادی کے خلاف نئی ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست پر پولیس کو تحقیقات کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے جسٹس آف پیس کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بچوں کی مرضی اہم ہے، لیکن کم عمری کے باعث اسے خود بخود فیصلہ کن نہیں سمجھا جا سکتا۔ کم عمر بچوں کی شادی کے خلاف قانون کا مقصد بچوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.