ایف بی آر نے کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے افسران کو غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات سے متعلق ڈیکلریشن فوری جمع کرانے کی آخری یاد دہانی کرا دی ہے۔ ڈیکلریشن جمع نہ کرانے یا غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں سول سرونٹس رولز کے تحت سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق غیر ملکی شہریت اور پاسپورٹ سے متعلق ڈیکلریشن جمع کرانے کی 90 روزہ مدت 30 اگست کو ختم ہوچکی ہے، تاہم متعدد افسران نے اب تک فارم جمع نہیں کرائے۔
وزیراعظم کی بشکیک میں ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور
نئی ہدایات کے تحت کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سمیت تمام متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے لیے اپنی اور اہل خانہ کی غیر ملکی شہریت سے متعلق تفصیلات فراہم کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ پاسپورٹس اور غیر ملکی شہری سے شادی کی صورت میں بھی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی ہے۔
ایف بی آر نے ہدایت کی ہے کہ مخصوص فارم ای میل کے ذریعے متعلقہ سیکریٹریز کو فوری طور پر بھیجا جائے۔ ڈیکلریشن جمع نہ کرانے یا غلط معلومات فراہم کرنے پر سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز کے تحت ’مس کنڈکٹ‘ اور بدانتظامی کی کارروائی کی جائے گی۔