فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔
ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا۔
40 ملین پاکستانیوں کے اکاؤنٹ کرپٹو میں ہیں، بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں انکشاف
سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان میں مجموعی طور پر 17 ہزار 351 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے صرف 476 امیدوار تحریری امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوئے۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں میں 239 مرد اور 237 خواتین شامل ہیں۔
ایف پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں کے میڈیکل اور سائیکولوجیکل ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ زبانی امتحان کا شیڈول بھی جلد جاری کیا جائے گا۔