Gas Leakage Web ad 1

شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انگلینڈ کے دورے پر منتخب نہ کرنے کا جواب بورڈ دے گا: محمد علی

0

### محمد علی: شاہین اور نسیم کو منتخب نہ کرنے کا جواب بورڈ دے گا

Gas Leakage Web ad 2

پاکستانی فاسٹ بولر محمد علی نے کہا ہے کہ **شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو انگلینڈ کے دورے کے لیے ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ کا جواب پاکستان کرکٹ بورڈ دے گا۔**

لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن پریس کانفرنس میں محمد علی سے دونوں فاسٹ بولرز کی عدم موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سوال کا جواب دینا ان کا کام نہیں اور بورڈ سے پوچھا جانا چاہیے کہ دونوں کھلاڑی ٹیم میں کیوں موجود نہیں ہیں۔

محمد علی نے لیڈز ٹیسٹ میں خراب بولنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سرد موسم ٹیم کی کارکردگی متاثر ہونے کی ایک وجہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ہر موسم میں کھیلنے کے لیے تیار رہنا چاہیے، تاہم ٹیم نے وہاں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔

33 سالہ فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں اچھی بولنگ کی، لیکن اہم مواقع پر کیچز ڈراپ ہونے سے انگلینڈ کو بڑا اسکور بنانے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی کھلاڑی پر ذمہ داری نہیں ڈالنا چاہتے کیونکہ کرکٹ میں کیچز پکڑے بھی جاتے ہیں اور ڈراپ بھی ہوتے ہیں۔ تاہم اگر وہ کیچز پکڑ لیے جاتے تو ممکنہ طور پر پاکستان انگلینڈ سے آگے ہوتا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.