اسٹیٹ بینک کو مالی سال 2025-26 میں 1990 ارب روپے کا خالص منافع ہوا ہے، اخراجات نکالنے کے بعد 1932 ارب روپے کا منافع وفاقی حکومت کو منتقل کردیا گیا۔
اسحاق ڈار کی برطانوی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2025-26 کے اپنے سالانہ مالی گوشوارے جاری کردیئے ہیں، جن کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2025-26 میں 58 ارب روپے کے اخراجات کیے۔ سالانہ بنیاد پر اسٹیٹ بینک کے اخراجات میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک نے مالی گوشواروں کے ساتھ آڈیٹرز کی رپورٹ بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے، جبکہ مالی گوشوارے اور آڈیٹرز رپورٹ حکومت اور پارلیمنٹ کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔