Gas Leakage Web ad 1

آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردی

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بیٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی سی سی کے مطابق آصف خان کا 8 ستمبر 2025 کو ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا، جس میں ممنوعہ مواد کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔
نیپال میں تباہ کن سیلاب سے اموات کی تعداد 165 سے تجاوز کرگئی
یو اے ای کے 36 سالہ آصف خان نے آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے آرٹیکل 2.1 کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے 15 ماہ کی پابندی قبول کرلی۔

آئی سی سی کے مطابق آصف خان پر عائد 15 ماہ کی پابندی 8 ستمبر 2025 سے شمار ہوگی اور یہ 7 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔

اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت آصف خان کے 8 ستمبر 2025 سے 29 دسمبر 2025 تک کے انفرادی نتائج بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں اس عرصے کے دوران حاصل کیے گئے تمغے، پوائنٹس، انعامی رقم اور دیگر انعامات بھی واپس لیے جائیں گے۔

آصف خان نے 2022 میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

وہ اب تک یو اے ای کی نمائندگی کرتے ہوئے 38 ون ڈے انٹرنیشنل اور 56 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.