Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد: پمز اسپتال سانحے میں جاں بحق 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں

0

اسلام آباد: پمز اسپتال سانحے میں جاں بحق ہونے والے 14 نومولود بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

بدھ کی صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان
ریسکیو ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ایئرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے آگ لگی تھی۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 15 بچے موجود تھے، جن میں سے لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچا سکی جبکہ 14 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

پمز اسپتال سانحے میں جاں بحق ہونے والے 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں، تاہم اس دوران بعض ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے بچوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ بچوں کی شناخت کیے بغیر ہی میتیں ان کے حوالے کردی گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.