ایران جنگ اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے باعث امریکا میں ایندھن اور غذائی اجزا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے بعد امریکا میں ڈیزل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ایران کیخلاف حملے بند نہیں کیے ، ضرورت پڑی تو مسلح کارروائیاں کی جائیں گی: امریکی وزیر جنگ
امریکی محکمہ توانائی کے مطابق ڈیزل کی اوسط ہفتہ وار قیمت میں 20 سینٹ فی گیلن اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 5 اعشاریہ 65 ڈالر فی گیلن ہوگئی ہے۔
امریکی آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ڈیزل کی قیمت میں مزید 20 سینٹ فی گیلن اضافہ ہوا تو یہ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔
امریکی اخبار کے مطابق حکومتی پالیسیوں کے باعث کھاد، ایندھن اور مشینری کی قیمتوں میں اضافے نے امریکی کسانوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔