امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کر دی ہیں۔ یہ جنگی مشقیں ایران کے ساتھ جاری تنازعے کے باعث منسوخ کی گئی ہیں۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے جنوبی کورین فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے باعث فوجیوں کی کمی کی وجہ سے مشقیں منسوخ کی گئیں، جبکہ امریکا نے جنوبی کوریا کو فوجیوں کی کمی سے آگاہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق فوجی مشقوں کی بحالی کے لیے مشاورت جاری ہے۔ امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان یہ مشترکہ مشقیں اگلے ماہ ہونے والی تھیں۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مشترکہ فوجی مشقیں بہت مہنگی ہیں اور ان سے شمالی کوریا کو امریکا اور جنوبی کوریا کی جانب سے دشمنی کا پیغام ملتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ ان کے انتہائی اچھے تعلقات ہیں، اس لیے وہ اس بات سے خوش نہیں ہیں کہ امریکا نے بہت عرصہ پہلے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ مشقیں نہ صرف مہنگی ہیں، جن کے اخراجات کا ایک بڑا حصہ حسب معمول امریکا ادا کرتا ہے، بلکہ ایک ایسے ملک کو ایسا اشارہ بھی بھیجتی ہیں جو سراسر نامناسب اور دشمنی پر مبنی ہے۔



