اسلام آباد: پاکستان کے توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ بڑھ کر 5 ہزار 286 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق توانائی شعبے کے مجموعی سرکلر ڈیٹ میں گیس شعبے کے 3 ہزار 611 ارب روپے جبکہ بجلی شعبے کے 1 ہزار 675 ارب روپے شامل ہیں۔
کے الیکٹرک پر ایک سال میں وفاقی حکومت کے واجبات میں 93 فیصد کا بڑا اضافہ
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق پاکستان کا توانائی کا شعبہ مسلسل مالی دباؤ کا شکار ہے۔