Gas Leakage Web ad 1

ہم ملک گیرہڑتال اوراسلام آبادکی جانب مارچ کرینگے،امیرجماعت اسلامی

0

لاہور کے مال روڈ پر فیصل چوک میں جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال اور اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔ مال روڈ پر خواتین مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور وہ جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شانہ بشانہ شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ مرد کی آمدنی سے گھر کا خرچ نہیں چل رہا۔ جب تک پٹرولیم لیوی ختم نہیں کی جاتی دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکس واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.