Gas Leakage Web ad 1

غیر ملکی اسکیمرز پاکستان میں بیٹھ کر دنیا کے مختلف ممالک میں موجود افراد سے اسکیمنگ کرنے لگے

0

اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کے چھاپے کے دوران آن لائن فراڈ میں ملوث غیر ملکیوں کی گرفتاری کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ اسکیمرز پاکستان میں بیٹھ کر دنیا کے مختلف ممالک میں موجود افراد سے اسکیمنگ کررہے تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد سے گرفتار ایک انڈونیشین اسکیمر نے بتایا کہ وہ تین ماہ قبل بطور شیف پاکستان آیا تھا، جبکہ اس کے گینگ میں 2 چینی اور 7 انڈونیشین شہری شامل ہیں۔ اس کے مطابق گینگ اسکیمز کے ذریعے ماہانہ 80 ہزار ڈالر کماتا ہے۔
’عمران کو صحت مند قرار دیا گیا‘، عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی واپس جیل منتقلی کی تصدیق کردی
چیف کمشنر اسلام آباد نے کال سینٹر کی عمارت کو سب جیل قرار دے دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سب جیل کی سیکیورٹی اور زیر حراست افراد کی ذمہ داری ڈی جی این سی سی آئی اے کی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کا دائرہ پی ٹی اے، ایف بی آر اور ایس ای سی پی تک بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ غیر ملکیوں کے داخلے، قیام، کاروباری سرگرمیوں اور مبینہ سائبر کرائم نیٹ ورک کی جانچ جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.