پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی سے متعلق گزشتہ روز دیے گئے اپنے بیان کی وضاحت کردی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھ سے الفاظ کا غلط چناؤ ہوا، میں علیحدگی پسند تنظیموں کے بارے میں بات کررہا تھا جو تشدد کا راستہ اپنا رہی ہیں اور دہشتگردی میں ملوث ہیں۔
ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو افغانستان سے کنٹرول کیا جاتا ہے، سہولت کار ہمسایہ ملک والے بنتے ہیں، انتہاپسند تنظیمیں ٹی ٹی پی کی صورت میں حملے کرتی رہی ہیں اور ان انتہاپسند تنظیموں کے درمیان آپس میں رابطہ کاری ہے۔