بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات گزشتہ رات اڈیالہ جیل میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔
پاسکو کے پاس گندم کے اسٹریٹیجک ذخائر ختم، گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے اس معاملے پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔
عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد گزشتہ روز عمران خان کی بہن نورین نیازی نے بھی اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور نورین نیازی کی ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، جس میں صحت اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کے حکم سے بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔ نورین نیازی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ڈھوک نیازی ناکے پہنچیں، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔