Gas Leakage Web ad 1

راحت فتح کی نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر پرفارمنس کی ویڈیو وائرل، گلوکار پر سخت تنقید

0

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا، تاہم اس اقدام کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے تین دہائیاں گزر چکی ہیں، تاہم ان کی آواز اور فن آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے اور دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار برہمی
نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے ان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی۔

اس موقع پر دونوں نے مزار پر کلام اور قوالی پیش کی، جبکہ قوالی کے دوران نذرانے کے طور پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مداح اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے کی جانب سے مزار پر قوالی پیش کیے جانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے قبر پر اس انداز میں قوالی پیش کرنے کے عمل کو سخت ناپسند کیا اور اس پر تنقید کی۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور راحت فتح علی خان کے اس اقدام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.