Gas Leakage Web ad 1

میر رضا کیس: نئے شواہد سامنے، عدالت کا آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنیکا حکم

0

مدعی مقدمہ میر حسین بھی اپنے وکیل جبران ناصر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ تفتیشی افسر سراج لاشاری نے عدالت کو بتایا کہ محمد احمد کا بیان بطور گواہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مقتول میر رضا کے بزنس پارٹنر محمد احمد نے عدالت کو بتایا کہ مجھے جب بھی پولیس نے بلایا، میں پیش ہوا ہوں۔ مجھے 6، 6 گھنٹے تک بٹھا کر رکھا جاتا ہے، 13 اگست کو بھی پولیس نے بلایا تھا اور میں گیا تھا۔
چیئرمین پی سی بی کا شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان
عدالت نے محمد احمد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جب آپ کو بلائے، آپ نے جانا ہے۔ اس دوران آپ نے نہ گھر تبدیل کرنا ہے اور نہ پولیس کو بتائے بغیر شہر سے باہر جانا ہے، آپ عبوری ضمانت پر ہیں۔

وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ محمد احمد کا بیان بطور گواہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اگر درخواست ضمانت مسترد یا منظور ہوتی ہے تو یہ گواہ سے ملزم بن جائیں گے۔

عدالت نے تفتیش میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والد، خاندان اور شہر والے پریشان ہیں، ایک بندے کا قتل ہوا ہے، تحقیقات کریں اور جو حقائق ہیں وہ سامنے لائیں۔

تفتیشی افسر سراج لاشاری نے کہا کہ مجھے 13 اگست کو تفتیش ملی ہے، کیس میں 35 افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔ جو جو میر رضا سے رابطے میں تھے، سب سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ کال ریکارڈ کے مطابق جس دن وقوعہ ہوا، اس دن میر رضا کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کو خاص طور پر بلایا گیا ہے۔

سراج لاشاری کا کہنا تھا کہ محمد احمد اور میر رضا کی بات ہوئی تھی، ابھی تک کوئی ملزم سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ہم نے کسی کو ملزم بنایا ہے۔

عدالت نے محمد احمد کی عبوری ضمانت میں 24 اگست تک توسیع کرتے ہوئے انہیں تحقیقات میں تعاون کی ہدایت کردی۔

کیس کے تفتیشی افسر سراج لاشاری نے عدالت کو بتایا کہ انویسٹی گیشن مکمل نہیں ہوئی، مہلت دی جائے۔ عدالت نے انویسٹی گیشن مکمل کرنے کے لیے 24 اگست تک مہلت دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات مکمل کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔

میر رضا قتل کیس کی تفتیش میں پیشرفت سامنے آئی ہے اور تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں مزید 2 اراکین شامل کیے گئے ہیں، جس کے بعد کمیٹی کے اراکین کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق کمیٹی میں ایس ایچ او شاہ لطیف تھانے اور ایک ڈی ایس پی کو شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے میر رضا کا موبائل فون اور اسمارٹ واچ این سی سی آئی اے سے واپس لے لی ہے۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ کو فارنزک کے لیے لاہور فارنزک لیب بھیجا جائے گا۔ میر رضا کے اہلخانہ نے این سی سی آئی اے سے فارنزک کروانے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جبکہ جائے وقوعہ سے مزید شواہد بھی ملے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.