Gas Leakage Web ad 1

نیتن یاہو نے ٹرمپ کے بنائے گئے غزہ پیس بورڈ کے امن منصوبے کو ماننے سے انکار کردیا

0

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے 15 نکاتی منصوبے کو مسترد کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے غزہ پیس بورڈ کی جانب سے پیش کی گئی 15 نکاتی دستاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ سے اس وقت تک کسی قسم کا انخلاء نہیں کرے گی جب تک حماس کو حقیقی طور پر غیر مسلح نہیں کردیا جاتا۔
وزیراعظم کا بلوچستان سے پیش کیے گئے حب الوطنی نغمے پر فنکاروں کو خراجِ تحیسن
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل حماس کی محض ظاہری یا فرضی کمزوری نہیں بلکہ اس کی حقیقی عسکری صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے بتایا کہ اس معاملے پر امریکا کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ان کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے پیش کی گئی کچھ تجاویز قابل قبول ہیں، جبکہ کچھ تجاویز ناقابل قبول ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے 15 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ خطے کو جنگ بندی کی صورتحال سے نکال کر معاشی بہتری کی جانب منتقل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.