Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبہ 85 فیصد مکمل، 30 ستمبر تک تکمیل کا ہدف مقرر

0

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیف سٹی توسیعی منصوبے کا مجموعی طور پر 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ نئے کیمروں کی تنصیب کا عمل بھی 85 فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت 415 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر بچھائی جا چکی ہے، جبکہ ڈیٹا سینٹر، سائبر آرکیٹیکچر اور سائبر سکیورٹی سے متعلق کام بھی تقریباً 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔
97 سالہ برطانوی خاتون نے ہوائی جہاز کے پروں پر ’واک‘ کر کے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیف سٹی توسیعی منصوبہ ہر صورت 30 ستمبر تک مکمل کیا جائے، جبکہ انہوں نے اسلام آباد سیف سٹی کے جدید فیوژن سینٹر کو بھی تین ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ٹاسک دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ اسلام آباد سیف سٹی کو جدید، اسمارٹ اور ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر عالمی معیار کا ادارہ بنایا جائے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سیف سٹی نظام شہریوں کے تحفظ، مؤثر نگرانی اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیف سٹی بل کو حتمی شکل دے کر جلد از جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، سیف سٹی کے اعلیٰ حکام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کو منصوبے پر جاری پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.