Gas Leakage Web ad 1

فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں بلیک میل دہشت گرد ارمان بلوچ کا تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان

0

دہشت گرد تنظیم کے ہاتھوں بلیک میل ہونے والے ارمان بلوچ نے بتایا کہ وہ دوست کے ساتھ روزگار کی تلاش میں ایران گیا تھا، جہاں دہشت گردوں نے اسے اغوا کرکے پہاڑوں پر منتقل کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ارمان بلوچ کے مطابق پہاڑوں میں کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے کمانڈر قمر بروہی سے ملاقات کے بعد وہ دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوا۔
ایران سے بات چیت جاری ہے، جنگ جلد ختم ہوجائے گی اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی، صدر ٹرمپ پُر امید
انہوں نے بتایا کہ 6 ماہ تک دہشت گرد تنظیم کے ساتھ رہ کر عسکری تربیت حاصل کی اور تمپ و بلیدہ میں ہونے والے دو حملوں میں بھی شریک رہا۔

ارمان بلوچ کا کہنا تھا کہ بعد ازاں اسے احساس ہوا کہ یہ راستہ غلط ہے، تاہم تنظیم چھوڑ کر گھر واپس جانے کی خواہش پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گا اور ریاستی اداروں سے معافی کا طلبگار ہوں۔

ارمان بلوچ نے بلوچستان کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے پروپیگنڈے اور جھوٹے وعدوں کے دھوکے میں نہ آئیں، اپنے ملک سے وفادار رہیں اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے زندگی گزاریں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی فتنہ الہندوستان سے لاتعلقی دراصل دہشت گرد تنظیم کے پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کو مسترد کرنے کا اظہار ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.