اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوت شدہ ملازمین کی وراثت سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
کرپشن کے الزامات ثابت، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سینئر سول جج ایاز علی کو جبری ریٹائر کر دیا
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات کی قانونی حق دار بیوہ ہے، بہن بھائی نہیں۔ پنشن کا حق بیوہ یا قانون کے تحت نامزد شخص کو ہی حاصل ہو سکتا ہے، جبکہ صرف قانونی وارث ہونا بہن بھائیوں کو متوفی ملازمین کی پنشن کا حقدار نہیں بناتا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق پنشن کی ادائیگی متعلقہ قوانین اور ادارے کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہی کی جا سکتی ہے۔
سپریم کورٹ نے فوت شدہ پیسکو ملازم کے بہن بھائیوں کی جانب سے وراثت نامہ جاری کرنے کی اپیل خارج کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔