Gas Leakage Web ad 1

وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے تحریک انصاف کے جے یوآئی سے رابطے

0

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے کے لیے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے جے یو آئی کے قائدین سے ملاقات کی اور وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کی تجویز پیش کی۔
کرپشن کے الزامات ثابت، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سینئر سول جج ایاز علی کو جبری ریٹائر کر دیا
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے فی الحال مشترکہ احتجاج کی حمایت نہیں کی، جبکہ جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ احتجاج سے قبل دونوں جماعتوں کے درمیان مکمل اعتماد کی بحالی ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی قیادت کے درمیان آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان جے یو آئی خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی سنجیدہ قیادت سامنے آتی ہے تو بات آگے بڑھ سکتی ہے، تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ پی ٹی آئی کے فیصلے کون کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ انہیں اپنے سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے قائدین سے ملاقاتوں کی تصدیق کر دی۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے براہ راست ملاقاتیں ہو چکی ہیں، وفاقی حکومت کے خلاف مؤثر تحریک چلانے کے معاملے پر دونوں جماعتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے، جبکہ دونوں جماعتیں متعدد معاملات پر اتفاق کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.