Gas Leakage Web ad 1

مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا

0

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ستھرا پنجاب کی طرز پر پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو ری اسٹرکچر کرکے جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

اجلاس میں طے پایا کہ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو تکنیکی اور انتظامی طور پر مکمل بااختیار بنایا جائے گا، جبکہ اسے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورس اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
2026 ختم ہونے سے پہلے ہماری ٹیم قوم کو فتوحات کے تحفے دے گی، فخر زمان
اجلاس کو بتایا گیا کہ صاف پانی اتھارٹی کے تمام ٹرکوں اور پلانٹس کی مانیٹرنگ کی جائے گی، علاقائی ضروریات کے مطابق آر او پلانٹس اور جدید فلٹریشن ٹیکنالوجی نصب کی جائے گی۔ صوبے بھر میں فلٹریشن اور آر او پلانٹس پر پلانٹ آئی ڈی، آپریٹر کا نام، فون نمبر اور اوقات کار درج کیے جائیں گے۔

اجلاس میں پنجاب بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹینسی کی خدمات حاصل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ جدید جاپانی اور چینی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دور دراز علاقوں میں موبائل بوٹلنگ پلانٹس کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے، جہاں فعال پلانٹس سے روزانہ 2 ہزار 400 سے زائد خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔

اجلاس میں پنجاب بھر کے 5 ہزار 734 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ ضرورت کے مطابق مزید پلانٹس لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع اور تحصیلوں تک بڑھایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی طرز پر پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو فعال اور منظم بنایا جائے گا، صاف پانی منصوبہ ان کے دل کے بے حد قریب ہے اور اس معاملے میں سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.