ایس ایچ او سی ٹی ڈی کوہاٹ کی مدعیت میں ہنگو حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ سمیت 16 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے آغاز میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ سکول خزینہ میں قائم پولیس پوسٹ پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
لاہور دنیا کے محفوظ ترین بڑے شہروں میں شامل، کرائم انڈیکس سب سے کم ریکارڈ
مقدمے کے مطابق پولیس نفری ڈی ایس پی کی قیادت میں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئی تو راستے میں دہشت گردوں نے ڈرون اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، جس سے سرکاری گاڑیوں اور اے پی سی کو نقصان پہنچا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد پولیس کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ حملے کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش سی ٹی ڈی کوہاٹ نے شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہنگو حملے میں مجموعی طور پر 11 پولیس اہلکار شہید جبکہ 28 زخمی ہوئے تھے۔