Gas Leakage Web ad 1

ایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے

0

ایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 29 جولائی 2026 کو منعقد ہوا، جس میں 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستانی یوٹیوب چینلز کی دنیا بھر میں مقبولیت بڑھنے لگی

کمپنی کے مطابق یوریا پلانٹس سے 1,417 ہزار ٹن یوریا تیار کیا گیا، جبکہ سونا ڈی اے پی کی پیداوار 369 ہزار ٹن رہی۔ یوریا کی فروخت 1,404 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 1,122 ہزار ٹن تھی، جبکہ ڈی اے پی کی فروخت، بشمول درآمدی مصنوعات، 2026 میں 288 ہزار ٹن سے بڑھ کر 318 ہزار ٹن ہو گئی۔

فروخت میں اضافے کے باعث یوریا کا مارکیٹ شیئر 48 فیصد سے بڑھ کر 56 فیصد جبکہ ڈی اے پی کا مارکیٹ شیئر 3 فیصد اضافے کے بعد 66 فیصد تک پہنچ گیا۔

ایف ایف سی کے مطابق تمام مصنوعات سے حاصل ہونے والی آمدنی 200 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جو 2025 کے اسی عرصے میں 155 ارب روپے تھی۔ آمدنی میں اضافے، آپریٹنگ اخراجات پر قابو پانے اور 28 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی کے نتیجے میں کمپنی نے 41.8 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔

کمپنی کی فی شیئر آمدنی 29.1 روپے رہی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 27 روپے تھی۔

ایف ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2026 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 14.5 روپے فی شیئر عبوری ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لیے مجموعی ڈیویڈنڈ 23 روپے فی شیئر ہو گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.