Gas Leakage Web ad 1

ویسٹ انڈیزکیخلاف پہلاٹیسٹ: 2 پاکستانی کھلاڑی آئی سی سی کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

0

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور محمد عباس کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی سی سی کے مطابق خرم شہزاد کو ضابطہ اخلاق کی لیول ون خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے پاکستان کا 5 ارب ڈالر کا قرض رول اوورکر دیا
خرم شہزاد نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز شائے ہوپ کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز اختیار کیا تھا، جس پر آئی سی سی نے کارروائی کی۔

دوسرے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ جاری کی گئی ہے۔ محمد عباس نے جومیل وریکین کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب انداز میں جشن منایا تھا۔

آئی سی سی نے دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کو ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.