وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے کہا ہے کہ درآمدی گندم کے ذریعے ملک کی ضروریات پوری کی جائیں گی اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا جائے گا۔
وزارت کے مطابق پاسکو کے پاس موجود گندم کے ذخائر سے صوبوں کی ضروریات بھی پوری کی جائیں گی تاکہ ملک بھر میں گندم کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔