Gas Leakage Web ad 1

ہانیہ عامر بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں

0

لاہور: معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں، جہاں ان کے انداز پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

ہانیہ عامر نے لاہور میں معروف لگژری برانڈ وائی ایس ایل کے پاکستان میں پہلے اسٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ سیاہ رنگ کے وائی ایس ایل لباس، ہلکے میک اپ اور ویٹ ہیئر لک میں نظر آئیں۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر بعض مداحوں نے ہانیہ عامر کے منفرد انداز اور اسٹائل کو سراہا، جبکہ کئی صارفین نے ان کے لباس اور فیشن انتخاب پر تنقید بھی کی۔

کچھ صارفین نے لباس کو غیر متاثر کن قرار دیا، جبکہ دیگر نے مختلف انداز میں تبصرے کرتے ہوئے ان کے فیشن انتخاب پر اپنی آرا کا اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.