(سٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک): بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہونے والے کے ٹو ائیرویز کے کارگو طیارے اور کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول کے درمیان ہونے والی آخری گفتگو کا ریکارڈ سامنے آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی فضائی حدود میں کے ٹو ائیرویز کی پرواز KTA-1732 سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد ایمرجنسی رسپانس پلان فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔ پرواز سے رابطہ اس وقت ختم ہوا جب پائلٹ نے دورانِ پرواز نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دیتے ہوئے محفوظ رہنمائی کے لیے ریڈار ویکٹرنگ کی درخواست کی۔
بلیک میلنگ مقدمہ: عدالت ناقص تفتیش پر برہم، سی پی او فیصل آباد طلب
دستیاب معلومات کے مطابق 16:17 یو ٹی سی پر کپتان نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول کو بتایا کہ طیارے کے نیویگیشن سسٹم میں مسئلہ پیش آ گیا ہے اور محفوظ پرواز کے لیے ریڈار ویکٹرنگ درکار ہے۔ اسی دوران کپتان نے یہ بھی اطلاع دی کہ طیارہ رول کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ 7 جولائی 2026 کو پاکستانی کارگو طیارہ بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
حادثے کے وقت طیارے میں 5 افراد سوار تھے، جن میں کپتان محمد رضوان ادریس، فرسٹ آفیسر فیصل محمود، لوڈ ماسٹر محمد توفیق، انجینئر عارف صدیقی اور محمد حامد شامل تھے۔ جہاز کے تمام عملے کا تعلق کراچی سے تھا۔