آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
حکومت مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے تو اس کیلیے ماحول بھی بنائے، بیرسٹر گوہر
اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 794 روپے 5 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2848 روپے 91 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے پورے مہینے کے لیے ہوگا، جس سے گھریلو اور تجارتی صارفین کو ایل پی جی کے استعمال پر ریلیف ملے گا۔