مونٹیری: فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں مراکش نے نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ نیدرلینڈز کی جانب سے گیپکو نے گول اسکور کیا، جبکہ مراکش کے لیے ڈیوپ نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔
شادی میں دلہن کو ملنے والے سونےکے زیورات اس کی ذاتی ملکیت ہیں: سپریم کورٹ کا فیصلہ
میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ مواقع دیے گئے۔ مراکش نے اعصاب شکن مقابلے میں نیدرلینڈز کو 3-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
پری کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ 4 جولائی کو کینیڈا سے ہوگا۔
واضح رہے کہ راؤنڈ آف 32 میں یہ دوسرا میچ ہے جس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ اس سے قبل جرمنی اور پیراگوئے کے درمیان میچ بھی پنالٹی شوٹ آؤٹ تک گیا تھا، جہاں پیراگوئے نے سڈن ڈیتھ مرحلے میں جرمنی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔