Gas Leakage Web ad 1

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار

0

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ہالز اور مارکیز کے اندر منعقد ہونے والی تقریبات میں چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

پنجاب میں یونین کونسلز کی حدبندی کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی مکمل ذمہ داری تقریب کے منتظمین پر عائد ہوگی، جبکہ انٹیلیجنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے یہ پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت عائد کی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب بھر کی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ اس حکم پر مکمل طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.