Gas Leakage Web ad 1

ایران کے جوہری تنصیبات کا معائنہ ضرور کریں گے، سربراہ آئی اے ای اے

0

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ کسی نہ کسی مرحلے پر ضرور کیا جائے گا، چاہے یہ عمل فوری طور پر ہو یا بعد میں۔

Gas Leakage Web ad 2

اس سے قبل امریکی صدر Donald Trump نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تہران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا اور معائنہ کار مناسب وقت پر ایران کا دورہ کریں گے۔

پاکستان خطے کے امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران، امریکی اور اسرائیلی حملوں سے متاثرہ فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت IAEA کو نہیں دے گا۔ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں رافیل گروسی سے کسی ملاقات کی خبروں کی بھی تردید کی۔

اسماعیل بقائی نے منجمد ایرانی اثاثوں کے حوالے سے کہا کہ ان فنڈز کے استعمال پر ایران کو کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں ہے اور ملک اپنے اثاثوں کو اپنی قومی پالیسی کے مطابق استعمال کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.