Gas Leakage Web ad 1

امریکا نے دفاعی نظام گولڈن ڈوم کا پہلا کامیاب تجریہ کرلیا، امریکی وزیر جنگ

0

واشنگٹن: امریکا نے اپنے جدید دفاعی نظام "گولڈن ڈوم” کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق گولڈن ڈوم دفاعی نظام نے آزمائش کے دوران متعدد خطرات کی کامیابی سے نشاندہی کی اور مقررہ اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

بلوچستان میں درختوں کی کٹائی پر ایک سال کے لیے مکمل پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ طے شدہ وقت کے مطابق مکمل کیا گیا اور تمام ممکنہ خطرات کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنایا گیا۔

پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ انہیں گولڈن ڈوم کے تجربے کا براہِ راست مشاہدہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کے اسٹریٹجک ڈیفنس انیشی ایٹو کے تصور کو عملی شکل دے رہے ہیں۔

امریکی وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ گولڈن ڈوم دفاعی نظام کے ذریعے امریکی محکمہ دفاع کی صلاحیتیں پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مؤثر ہو جائیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.