راولپنڈی: آئی جے پی روڈ کے قریب سیوریج نالے میں ڈوبنے والے 7 سالہ بچے وصال کی لاش تین روز بعد نکال لی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے کی تلاش کے لیے تیسرے روز بھی آپریشن جاری رہا، جس دوران بھاری مشینری کی مدد سے نالے سے لاش برآمد کر لی گئی۔
کالعدم جے اے اے سی رہنما خواجہ مہران ارشد کے خلاف غداری کا مقدمہ درج
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ وصال بارش کے بعد آئی جے پی روڈ کے کچہ اسٹاپ کے قریب اپنے دوستوں کے ساتھ نہا رہا تھا کہ اس دوران پاؤں پھسلنے سے وہ سیوریج نالے میں جا گرا اور پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی، جس میں بچے کو نالے میں گرتے اور دیگر بچوں کو اس کے پیچھے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ نالے کے اطراف نہ تو حفاظتی باڑ موجود تھی اور نہ ہی کوئی حفاظتی دیوار، جس کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔