پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، اس وقت تک کوئی بھی ڈرافٹ سائن نہیں کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا بہترین طبی سہولتوں میں علاج کیا جائے اور ان سے ملاقاتوں کی اجازت بحال کی جائے۔ ان کے مطابق ملاقات نہ ہونے تک کوئی گرانٹ فائل نہیں ہوگی۔
کراچی بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں کرپشن، سی ایم انسپکشن ٹیم کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے عوام نے تیسری مرتبہ پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے جبکہ فنانس کے معاملات کو مشیر خزانہ مزمل اسلم نے مؤثر انداز میں چلایا ہے۔ انہوں نے بجٹ کی تیاری میں شامل تمام ارکان اسمبلی کا بھی شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 92 اراکین اسمبلی نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ بجٹ پیش کیا جائے گا، اور موجودہ بجٹ 48 ارب روپے کے خسارے کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے شور شرابہ بھی کیا گیا، تاہم وزیراعلیٰ نے انہیں تحمل کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ حوصلہ رکھیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دوران اجلاس اپوزیشن ارکان کو پانی فراہم کیا جائے۔