ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے آغاز اور آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے بعد تقریباً 150 ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کمبوڈیا میں دیکھا گیا۔
بلوچستان: ہڑتال کرنے پر 20 گریڈکی پروفیسر سمیت 34 اساتذہ جبری ریٹائرڈ
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمبوڈیا میں فروری کے دوران پیٹرول کی قیمت 1.11 ڈالر فی لیٹر تھی، جو مارچ میں 67.81 فیصد اضافے کے بعد 1.32 ڈالر فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پاکستان چھٹے نمبر پر رہا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فروری کے دوران پیٹرول کی قیمت 0.92 ڈالر فی لیٹر تھی، جو مارچ میں 24.49 فیصد اضافے کے بعد 1.15 ڈالر فی لیٹر ہو گئی۔